قرض فراہم کرنیوالے پہلے ایجوفی فنانشل کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری
لاہور(کامرس رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان تعلیم کیلئے قرض فراہم کرنیوالے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایجوفی فنانشل کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ اس لائسنس کے تحت کمپنیاں طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے قرض فراہم کریں گے جبکہ اس قرض کی واپس ادائیگی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کرنا ہو گی۔ پاکستان میں عوام کو مناسب قرضوں کی صورت میں سرمایہ تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے ایس ای سی پی نے مختلف ڈیجیٹل قرضوں کے کاروباری ماڈلز کیلئے ریگولیٹری فریم ورک فراہم کیا ہے۔