• news

 تاجر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں: علامہ عظیم  

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) گوجرانوالہ  چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اسٹیڈنگ کمیٹی براے سکریپ کے چیئرمین صدر گوجرانوالہ  سکریپ علامہ عظیم نے پریس کلب میں تاجروں اور ممبران چیمبرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حکومت کو تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جایں انہوں نے مزیدکہا کہ ایف بی آر کی جانب سے آئے  روز پالیسیاں  تبدیل کرتے ہوئے تاجروں کو بلاوجہ جو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ھے اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ۔ دنیا بھرسے سکریپ  پاکستان میں لاکر اربوں روپے کا بزنس کیا جاتا ہے اوورسیزپاکستانیوں کو اس شاندار بزنس پرتوجہ دینی چاہئے تاکہ پاکستان کی معشیت کو مضبوط کیا جاسکے۔ اس موقع  پر چیرمین پریس کلب امجد پرویز چٹھہ عبدالجباررضا انصاری عامر وسیم سندھواور کاروباری شخصیات  نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن