نجی شعبہ کو نوازنے کیلئے ضرورت سے زائد گندم درآمد‘ خزانے کو ایک ارب ڈالر نقصان
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں نجی شعبے کو نوازنے کیلئے ملکی ضروریات سے زائد گندم درآمد کر کے قومی خزانے کو ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ضرورت سے زیادہ گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ 87 ہزار ٹن گندم درآمد کی اجازت مانگی۔ ای سی سی نے گندم کی درآمد کی باقاعدہ منظوری دی اور نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی نے پہلے 10 لاکھ گندم درآمد کرنے کی سمری تیار کی تھی، وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورتی نے ہر کسی کو گندم منگوانے کی اجازت دے دی۔ یکم اپریل 2024ء تک 43 لاکھ ٹن گندم حکومت کے پاس موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق مارچ میں سندھ میں گندم کی نئی فصل آنے سے گندم درآمد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی کی بیورو کریسی کے غلط فیصلے سے ایک ارب ڈالر کے زرمبادلہ ضائع ہوا ہے۔