• news

قیمت 25 روپے تک بڑھنے کا خدشہ: چینی برآمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی + نیٹ نیوز) وفاقی حکومت نے چینی  برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع وفاقی وزارت پیداوار کے مطابق حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی لیکن شوگر ملز مالکان برآمد کی صورت میں چینی کی قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ کرا سکے۔ ذرائع وزارت پیداوار نے کہا برآمد کی اجازت کی سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنے لگی ہے، جوں ہی سمری منظورہوئی چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ چینی کے معاملے پر متعلقہ اداروں نے حکومت کو آگاہ کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن