اسلام آباد میں تصویری نمائش پاکستانی طلباء نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو اُجاگر کیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی طلباء و طالبات اور عوام نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ طلباء و طالبات نے ایف نائن پارک آرٹس گیلری اسلام آباد میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا۔ تصویر نمائش کا فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو اُجاگر کیا گیا۔ فلسطین سے متعلق تصویری نمائش سے آرٹسٹ جمال شاہ نے خطاب میں کہا کہ فلسطینی اپنی آخری سانس تک اسرائیل مظالم کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ اُمت مسلمہ بہت کچھ کر سکتی ہے مگر ہمت نہیں کر رہی۔ آرٹسٹوں نے فلسطین پر اپنی ذہنی کیفیت کاغذ پر منتقل کی ہے۔ ڈپٹی ہیڈ آف مشن فلسطین نادرالترک نے تصویر نمائش سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف مسلمانوں نہیں تمام مذاہب کا مسئلہ ہے۔ فلسطین پر مظالم انسانیت پر مظالم ہیں۔ فلسطین کے عوام نے دنیا کے سامنے اسرائیل کو بے نقاب کر دیا۔ آج امریکہ سمیت انسانی حقوق کے علمبرداروں کا نام نہاد چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ یو این کی سیز فائر قرارداد پر بھی عمل نہیں کرایا جا رہا۔ جمہوریت کے علمبرداروں کے چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں۔