حکومت کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرناچاہیے:امجد خان
لاہور(نیوز رپورٹر)اسلامی دنیا اگر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کا حکومتی سطح پر فیصلہ کر دے تو اسرائیل اور اس کے سرپرست اسلامی دنیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائیں گے لیکن بدقسمتی سے اسرائیل کے مقابلے کے لیے یا اس کا راستہ روکنے کے کوئی طریقہ اختیار کرنے کے لیے اسلامی سربراہان ذہنی طور پر یہ تیار نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی دہشتگردی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مختلف تقریبات میں کارکنوں۔ذمہ داران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔