• news

 نشتر کالونی میں تجاوزات  کاخاتمہ کیا جائے: نعمان اکبر 

لاہور (نیوز رپورٹر) عوامی جمہوری فورم کا ایک اجلاس نشتر کالونی فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت فورم کے صدر رانا عبدالرحمنٰ نے کی۔ فورم کے سیکرٹری جنرل ایم سرور نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔  اس اجلاس سے چودھری نعمان اکبر گھمن ودیگر  نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نشتر کالونی فیروز پور روڈ لاہور میں تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ہے۔ مین بازار بڑی پارک سمیت تمام نشتر کالونی سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن