اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے: کامران مجید
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے راہنماوں ملک رشید‘کامران مجید‘ عاقب سرور اور عمر اکبر خان نے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے، حکومت مہنگائی کے جن کو قابو نہیں کرپاتی تو عوام کس کے پاس اپنے مسائل کے حل کے لیئے جائیں گے‘ بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے غریب عوام کے لیے کھانا پینا مشکل بنا دیا ہے،گراں فروشوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں‘ مجسٹریٹس،فوڈ اتھارٹیز اور محکمہ خوراک کے افسران کا کہیں کردار نظر نہیں آ رہا‘ دکاندار، تاجر اور خوردہ فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔