• news

 گریٹر لاہور کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا اجلاس ‘ 13نکاتی ایجنڈا منظور 

لاہور(کامرس رپورٹر) گریٹر لاہور کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام محکمہ کوآپریٹو کے اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ IIشرجیل احمد ، انسپکٹر سلامت باجوہ و دیگر کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں صدر سوسائٹی عبدالرشید بھٹی ٰ، نائب صدر وسیم قادر، حاجی صادق فنانس سیکرٹری ، ایگزیکٹو ممبران حاجی جاوید اقبال، یاور علی جٹ، نعمان انور، ملک موسیٰ، مبارک علی شاہد، جاوید اقبال قریشی ایڈووکیٹ، شاہد اقبال قریشی ایڈووکیٹ، طارق شاہ سمیت کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ 14نکاتی ایجنڈا میں سے 13نکاتی ایجنڈا کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، اس موقع پر صدر سوسائٹی عبدالرشید بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک سال کے عرصے میں سڑکوں، سکیورٹی ، انٹرنیٹ سمیت کافی مسائل حل کر لئے ہیں جس پر ممبران سوسائٹی نے صدر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا، ممبران نے اڑھائی لاکھ مرلہ لگانے اور ممبران کی طرف سے پچاس فیصد چارجز نہ دینے پر ممبران کے پلاٹ کینسل کرنے کی بھی منظوری دی۔

ای پیپر-دی نیشن