• news

غیر ملکی قرض کا فرانزک آڈٹ  کرا یا جائے:  میاں عبدالغفار 

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے 131.2ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے کا  فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو بتایا جائے یہ قرضے کس کس تناظر میں خرچ کئے گئے ،قرضوں پر اربوں روپے کا سود بھی ادا کیا جارہا ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ قوم کو بتایا جائے غیر ملکی قرضوں سے کونسے منافع بخش منصوبے لگائے گئے جن سے پاکستان کی ترقی ہوئی یا وہ منصوبے ملکی آمدن میں اضافہ کر رہے ہیں۔اگر آمدن سے زیادہ قرضے وصول کیے گئے ہیں تو اصل رقم کہاں ہے جس کی پاداش میں تمام آمدن سود کی ادائیگیوں میں چلی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن