• news

خاوند ،سسرالیوں کی وحشیانہ تشدد کاشکارخاتون تاحال ہسپتال میں زیر علاج  

لاہور(نامہ نگار)ملت پارک کے علاقہ میں خاوند اور سسرالیوں کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ 23 سالہ زخمی خاتون بسمہ نے بتایا کہ وہ قصور پورہ کی رہائشی ہے اسکی شادی عرصہ 2 سال قبل ملت پارک کے رہائشی عبدالقاسم سے ہوئی۔ شادی کے بعد اسکا شوہر اور سسرالی اکثر اس سے جھگڑتے اور برا بھلا کہتے تھے۔ملت پارک پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مگر ملزمان کو جیل بجھوانے کی بجائے انکی عبوری ضمانتیں کروا دیں۔زخمی بسمہ نے حصول انصاف کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انویسٹی گیشن ملت پارک پولیس مقدمہ کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے انکی ضمانت کرانے میں کوشاں ہے۔زخمی بسمہ نے کہا کہ اسکا خاوند اور سسرالی اسے جان سے مارنا چاہتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن