سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بنانے کی ضرورت ہے: فرہاد شاہ
لاہور (نیوز رپورٹر) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد شاہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں چرچ کو نقصان پہنچے تو یہ ہمیں نقصان پہنچتا ہے ، ملک کو نقصان پہنچتا ہے ،ہم سب پاکستانی ہیں۔ کوئی بھی قانون اقلیت کیلئے نہیں قوم کے لئے ہوتا ہے۔ ہمیں اس وقت ایک قوم ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ یہ باتیں انہوں نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر اقلیتی امور کے وزیر پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، فادر خالد مختار ، فرح ضیا، پراسکیوشن پنجاب کے ڈائریکٹر احمد سعید ، ڈپٹی پراسیکیوٹر ارشد فاروقی بھی موجود تھی جبکہ ہال شرکاء سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ سید فرہاد شاہ نے کہا کہ کچھ قوانین موجود ہیں ، ان کے نفاذ کی ضرورت ہے ، بطور شہری بات کریں تو بہتر ہوگا۔