جوڑیانوالہ واقعہ ضلع کے امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے : وسیم الحسن
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) جوڑیانوالہ کا واقعہ ضلع کے امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے جس پر تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی حلقوں میں غم وغصہ کی لہر سرایت کرگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی کی زیر صدارت 20سے زائد دینی تنطیموں کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے جوڑیانوالہ واقع کے ملزمان کے تاحال کاروائی حالات کو مزید خراب کرسکتی ہے ۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ مذکورہ واقعہ کے ملزمان کو فوری گرفتارکرکے انہیں عبرت کا نشان بنائے ۔وگرنہ ضلع بھر کے تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی تنظیمیں راست اقدام پر مجبور ہوں گی۔