• news

حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن ختم کرکے اپنے کنٹرول میں لے لیا   

لاہور (سپورٹس رپورٹر) عالمی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)کی مداخلت کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مسئلہ حل کرلیا گیا۔ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن ختم کرکے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپئن منظور الحسن کا کہنا ہے کہ 2 فیڈریشنز سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہورہی تھی۔ اولمپئن منظور الحسن نے کہا کہ حکومت نے ہاکی کی بہتری کیلئے بر وقت فیصلہ کرکے اچھا اقدام کیا، وفاقی وزیر احسن اقبال نے سابق اولمپئن سے مشاورت کرکے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمیٹی مشاورت کے بعد کل قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کرے گی، ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمین کی سربراہی میں 3رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپئن منظور الحسن نے مزید کہا کہ کمیٹی میں مجھ سمیت اسپورٹس بورڈ کا ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن