ریاض میں دہشت گردی میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت
ریاض(این این آئی)سعودی دارالحکومت ریاض میں دہشت گردی میں ملوث مقامی شہری نومان عافت الظفیری کو سزائے موت دے دی گئی۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے جنوری 2021 میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری نومان عافت کو ریاض سے گرفتار کیا تھا۔