• news

پی ٹی آئی بات چیت نہیں این آر او چاہتی ہے: طلال چودھری

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مولا جٹ اس لئے بنی ہوئی ہے کہ انہوں نے پاؤں پڑنا ہے وہ اصل میں بات چیت نہیں این آر او چاہ رہے ہیں۔ 190 ملین پائونڈ کیس میں ہر چیز کاغذوں میں موجود ہے۔ انہوں نے مذاکرات کا نام این آر او رکھ دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کہتا ہے مجھے کندھوں پر بٹھاؤ‘ وزیراعظم بناؤ، آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار نہیں آزمایا جاتا۔ ن لیگ سے پہلے بھی لڑائی زبردستی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن