وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 6 افراد دب گئے‘ 2 جاں بحق
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وسطی کرم کے علاقے علی شیر زئی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا جس سے 6 افراد مٹی تلے دب گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق امدادی کارروائی میں 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو کئے گئے زخمیوں کو ہنگو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو افراد جاں بحق ھو گئے۔