• news

قصور: ننھی طالبہ کو کلاس روم میں لاک کرنے پر ہیڈ مسٹریس سمیت 4 معطل

قصور (نمائندہ نوائے وقت) مصطفی آباد میں گرلز سکول میں غفلت برتنے پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکول کی ہیڈ مسٹرس سمیت چار افراد معطل۔ مصطفی آباد گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری سکول میں غفلت برتنے پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے فوری نوٹس لیا۔ ننھی طالبہ عافیہ کو چھٹی کے وقت نیند آگئی اور وہ کلاس میں ہی سو گئی تھی، عملے نے لاپرواہی سے اسے کلاس روم میں ہی بند کر دیا تھا جس پر نوٹس لیتے ہوئے سکول کی ہیڈ مسٹریس،کلاس ٹیچر، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر اور چوکیدار سمیت چار افراد کو معطل کر دیا گیا۔ متاثرہ عملے کے مطابق چوکیدار نے کلاس روم کو تالہ لگاتے ہوئے اچھی طرح سے چیک نہیں کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن