قادیانیت اسلام دشمنوں کا کٹھ پتلی فتنہ‘ ناپاک عزائم کو روکنا ہو گا: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قادیانیت موجودہ دور میں اسلام دشمنوں کا کٹھ پْتلی فتنہ ہے۔ ججوں کو ایسے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم اتحاد سے ممکن ہے۔ یہ باتیں جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے گزشتہ روز لاہور میں مختلف سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی دعوت کو کمزور کرنے اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کے لیے انگریزوں نے برصغیر میں قادیانی فتنے کی آبیاری کی اور یہ لوگ ہمیشہ کفر کے آلہ کار اور وفادار رہتے ہوئے اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے اور آج بھی انہی کاروائیوں میں ملوث ہیں، ہمیں اپنے اتحاد کے ذریعے ان کے ناپاک عزائم کو روکنا ہوگا۔ یہ علماء کے ساتھ ساتھ تمام بھائیوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ ہمارے معزز جج صاحبان کو اس حوالے بات کرنے سے پہلے علمائے کرام سے راہنمائی حاصل کرنی چاہیے کیونکہ ختم نبوت کا مسئلہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کے تحفظ کے لیے ہم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی ہمارے اوپر فرض ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لیے ہمارے مسلم حکمرانوں کو مل بیٹھ کر اس کا حل نکالنا چاہیے، جب تک مسلمان متحد نہیں ہوں گے فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔