اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرہ ، اپوزیشن لیڈر سمیت 10 ہزار افراد کی شرکت
تل ابیب (آئی ین پی ) اسرائیلی حکومت کی کابینہ کے اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے تل ابیب میں بنیامین نتن یاہو کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے مظاہرے میں شرکت کی ہے- اسرائیلی حکومت کے اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کی ۔ اس مظاہرے کا انعقاد قیدیوں کے تبادلے کی حمایت میں کیا گیا - اسی سلسلے میں اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ تقریبا دس ہزار افراد، تل ابیب میں ہونے والے مظاہرے میں موجود تھے- اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں اسرائیلیوں نے اتوار کو بھی تل ابیب میں واقع کابلان شاہراہ پر اجتماع کرکے قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا - مظاہرین نے اسی طرح حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط کرنے اور قیدیوں کو واپس لائے جانے کا مطالبہ کیا - ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کی وزارت جنگ کے سامنے بھی مظاہرہ کرکے صیونی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے-