• news

کمبوڈیا کے ملٹری بیس میں دھماکہ،20 فوجی ہلاک ، متعدد زخمی 

نوم پنھ(این این آئی)کمبوڈیا میں ملٹری بیس میں دھماکے سے 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپانگ سپیو صوبے میں ملٹری بیس میں گولہ باروڈ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ملٹری حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجہ سے بیس کی چارعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں اور قریبی گاوں میں تقریبا 25 گھروں کو نقصان پہنچا ۔ کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مینت نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی فیملیز کیلیے امداد کا اعلان بھی کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن