• news

تعلیمی اداروں کو جدید ماڈل میں ڈھالیں گے:رانا سکندر حیات

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہم تعلیمی اداروں کو جدید ماڈل میں ڈھالیں گے اور مستحکم و سسٹین ایبل تعلیمی ادارے بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انڈر پرفارمنگ ادارے اور فرد جوابدہ ہوگا۔ جامعات سمیت ہر تعلیمی عہدے پر  تقرریاں میرٹ پر ہوں گی۔ اس ضمن میں خواہشمندوں کو ٹیسٹ کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہرین تعلیم، وائس چانسلرز سے گفتگو اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی دور کریں گے اور قائد کی امنگوں کے مطابق خواندہ پاکستان بنائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ایجوکیشن کا فروغ بہت ضروری ہے۔ اب کوالٹی پر کمپرومائز نہیں ہوگا اور معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ آرٹس ٹیچرز کی پروموشن پالیسی پر نظر ثانی کریں گے بالخصوص ایسے اساتذہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جنہوں نے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران اپنی تعلیم کو امپروو کیا۔

ای پیپر-دی نیشن