• news

قرضے یا امداد نہیں نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے: پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری 

لاہور(لیڈی رپورٹر)منہاج یونیورسٹی لاہور بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے کہا کہ قرضے یا امداد نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے۔ پاکستانی شہریوں نے گلف، یوکے، یورپ کی ترقی میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ خطے میں معاشی عدم استحکام اور سکیورٹی ایشوز کے تدارک کیلئے اقتصادی پاورز کے سنجیدہ تعاون کی ضرورت ہے۔  کانفرنس کا اہتمام سکول آف پولیٹیکل سائنس اورسکول آف پیس اینڈ کاؤنٹر ٹیررازم سٹڈیز نے کیا۔تقریب سے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود ، ڈاکٹر یاسر خان، ڈاکٹر بی بی سائرہ،  ڈاکٹر افسر راٹھور، ڈاکٹر ہینز گارٹنر اور جوناتھن ایس ایڈیٹن، سابق سفیر منصور علی خان، سابق وزیر خارجہ آسٹریا ڈاکٹر ورنر فزلبنڈودیگر نے اظہار خیال کیا۔ اختتام پر منہاج یونیورسٹی لاہور اور انسٹیٹیوٹ فار دی یورپین سکیورٹی پالیسی آسٹریا کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن