• news

صوبائی محتسب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر42سائلین کو  93 لاکھ روپے کے واجبات ادا

لاہور(نیوز رپورٹر)محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کی کوششوں سے42سائلین کو زیر التواء تنخواہوں کے93 لاکھ روپے سے زاِئد واجبات ادا کر دیئے گئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو جہلم کے سینٹری ورکرز(جینیٹوریل سٹاف)کے42 شکایت کنندگان نے دفتر محتسب پنجاب کو درخواست دی کہ انہیں 5 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان نے  ڈائریکٹر پراجیکٹ یونٹ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر لاہور/میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کو ہدایت کی کہ مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ محتسب پنجاب کی مداخلت پرسائلین کوقانونی ریلیف فراہم کر دیاگیا۔جس پرانہوں نے محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن