پر ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس ،ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 11 لاکھ روپے جاری
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے 6 پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اخراجات کیلئے 11 لاکھ روپے جاری کرنے کی سکروٹنی کی گئی جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے فنڈز منظوری کے احکامات جاری کر دئیے۔