ثقافت کی ترقی کیلئے الحمرا کا ساتھ دینے پررپورٹرز کے مشکور ہیں:طارق علی بسراء
لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرانے شوبز رپورٹرز سے ملاقات کی جسمیں زبان وادب، تہذیب و تمدن کے امورپر گفتگوہوئی۔طارق علی بسرانے اپنی ثقافت کی ترویج وترقی میں الحمرا کا ساتھ دینے پررپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں کلچرل رپورٹر زنے اپنی اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا۔اس موقع پر نامور کلچرل رپورٹرز طاہر بخاری، ٹھاکر لاہور ی، شجرالدین،عبد السلام، زین مدنی، اے آر گل،قربان پرنس، عظیم اشرف،اصغر سلیمی،شہزاد احمد،رفیق مغل و دیگر رپورٹر موجود تھے۔طارق علی بسرا نے بتایا کہ الحمراء میں لیبر ڈے کے عالمی دن پر ڈرامہ ’’اوے چھوٹے‘‘ پیش کر رہا ہے،2مئی سے اجوکاء تھیٹر کیساتھ ملکر5روزہ تھیٹر فیسٹیول کرنے جا رہے ہیں،الحمراء میلوڈیز اہم سنگ میل ہے،ہفتے کے روز سپین کے آرٹسٹ پرفار م کر رہے ہیں۔