• news

الخدمت فائونڈیشن ملک کے 5ہزار 269طلباء کوسکالرشپ دے چکی:وقاص جعفری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اکیڈمک سکالر شپ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کے ڈین اور ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرعبدالروؤف،الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری، الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جبران بلوچ،الخدمت آزاد کشمیرریجن کے صدر کرنل (ر)ظفرعباسی اور الخدمت  فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامداطہرملک  ‘ طلبہ و طالبات ودیگرنے شرکت کی۔اس موقع پر سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو سرٹیفکیٹ اور نمایاں پوزیشن ہولڈزطلباء کو شیلڈزدی گئیں۔ سید وقاص جعفری نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں 5ہزار 269طلباء کو 43 کروڑ 60 لاکھ  روپے کے اسکالرشپ فراہم کیے جا چکے ہیں اور  سکالر شپ حاصل کرنے والے  طلباء عملی زندگی میںخاندانوں کی کفالت اورپاکستان کی خدمت کررہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن