ٹریفک شعور اجاگر کرنے کیلئے روڈ سیفٹی ویک کا آغاز
لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر لاہور ٹریفک پولیس نے مال روڈ فیصل چوک سے ٹریفک شعور اجاگر کرنے کیلئے روڈ سیفٹی ویک کا آغاز کردیا۔ ایس پی سہیل فاضل، ڈی ایس پی کینٹ فرخ رئیس اور سکول کے متعدد طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مال روڈ کے مختلف چوکوں میں ننھے بچوں نے شہریوں میں پمفلٹس، پھول اور چاکلیٹس دی گئیں۔ سی ٹی او لاہور کی طرف سے شہری میں ہیلمٹس اور لین لائن آگاہی کیلئے فری سائیڈ مررز تقسیم کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک ایجوکیشن، انفورسمنٹ اور روڈ انجینئرنگ ٹریفک کے 3 اہم جزو ہیں۔