قصور: نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین‘ خود ہی ڈرامہ رچایا ‘ملزم گرفتار
قصور(نمائندہ نوائے وقت) تھانہ الہ آباد پولیس نے خودساختہ اغوا کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا دو روز قبل اغوا ہونیوالے 25 سالہ احسن عاشق کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا الہ آباد کے رہائشی محمد عاشق نے پولیس کو بتایا کہ اسکا 25 سالہ بیٹا احسن جسکے پاس 5 لاکھ روپے بھی تھے کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی برآمدگی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم شخص رسیوں سے باندھا ہوا پڑا ہے۔ ایس ایچ او الہ آباد محمد شریف ہمراہ نفری موقعہ پر پہنچے تو پتہ چلا یہ دو روز اغوا ہونیوالا احسن ہے۔ دوران تفتیش مغوی احسن نے انکشاف کیا کہ اسکو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ والد کے 5 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کیلئے ڈرامہ کیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی۔