• news

ملک میں کسی فتنہ اور احتجاج کی گنجائش نہیں: ملک عرفان اسلام 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر ملک عرفان اسلام نے کہا ہے کہ سعودیہ عرب نے سرمایہ کاری کے اعلیٰ سطحی وفد بھیجا جس نے پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کی یقین دھانی کرائی، ہماری ترجیح اتحاد اور اتفاق سے ملک چلانا ہے ملک میں کسی فتنہ اور احتجاج کی گنجائش نہیں سیاسی استحکام اور پالیسیاں کا تسلسل نہ ہو تو ترقی نہیں ہو سکتی ملک میں انتشار پھیلانے والے کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا عوام کو تمام شعبوں میں بھرپور ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا ملک عرفان اسلام نے کہاکہ شہباز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر پاکستان کی تعمیر وترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن