نارنگ منڈی : صاف پانی کے زیر زمین پائپ لائن ناکارہ
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) نارنگ شہر میں پینے کے صاف پانی کیلئے زیر زمین پائپ لائن ناکارہ پائپ پھٹنے سے روزانہ سینکڑوں گیلن پانی ضائع ہونے لگاشہری پھٹے پائپوں کے ذریعے گھروں میں جانے والا گندا پانی پینے سے پیٹ کی مختلف بیماریوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہو نے لگے۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی مد میں تین سو روپے فی گھر ہر ماہ وصول کئے جاتے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے ریونیو وصول کیا جاتا ہے مگر گندا پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت سیاسی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ زیر زمین پائپ لائن کو تبدیل اور مرمت کرایا جائے ۔