• news

ضلع میں تمام ترقیاتی کام میرٹ پر مکمل کرائے جائینگے:رانا احمد عتیق 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور حکومت پنجاب کی طرف سے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹرمقرر ہونے کے بعد ضلع کونسل پہنچ گئے جہاں پر چیف افسر ضلع کونسل احسن عنایت سندھو‘ ڈی او ایف رانا محمد اعجاز‘ ڈی او آئی اینڈ ایس رانا شاہد جاوید ایپکا کے صوبائی نائب صدر حاجی عبدالرشید نجمی،احمد،بشیر بھٹی،چوہدری ارشد ورک،رانا ماجد نوازسمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹرمقرر ہونے پر مبارک باد دی،اس موقع پر گفتگو کرتے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر انجینئر رانا احمد عتیق انور نے کہا کہ ضلع میں تمام ترقیاتی کام میرٹ کی بنیاد پر مکمل کروائے جائیں گے ۔تمام افسران اور ملازمین اپنی حاضری یقینی بنانے کے علاوہ عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ اس موقع پر چیف افسر ضلع کونسل احسن عنایت سندھو نے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر کو مکمل یقین دہانی کرائی ۔

ای پیپر-دی نیشن