افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشتگرد کو 14 سال قید کی سزا
حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنیوالے دہشتگرد کو قید کی سزا سنائی۔سینٹرل جیل میں قائم اے ٹی سی 2 کے جج نے فیصلہ سنایا ، جس میں ملزم کو 14سال قید کی سزا سنائی۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کہا کہ 15 فروری 2023ء کو جامشورو سے ملزم کوگرفتار کیا تھا، ملزم منیرابڑوکالعدم ایس آر اے سندھ کا کمانڈر تھا۔سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم ریلویلائنز،غیرملکیوں پرحملے سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا، ملزم سے دستی بم، بارودی مواداور دیگر مواد برآمد کیا گیا تھا۔