• news

نااہل حکمرانوں کو عوام مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں: افضال   حیدر


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کے سٹی صدرمیاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کی دھاندلی کے باوجودپی ٹی آئی نے اپنی عوامی مقبولیت ثابت کی اور تمام ضمنی حلقوں میں ریکارڈ ووٹ حاصل کئے عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں بھی ہونے والی ریکارڈ دھاندلی نے ثابت کردیا ہے کہ الیکشن کمشن اپنی ساکھ کھو بیٹھاہے، میڈیا سے گفتگو کرتے میاں افضال حیدر نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی ضمنی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دینا چاہئے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں، دھاندلی کے ذریعے مسلط کیا گیا کرپٹ ٹولہ قوم کا جینا محال کئے ہوئے ہے ۔غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں حکومت روزبروز مزید مشکلات پیدا کررہی ہے، نااہل حکمرانوں کو عوام مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن