• news

ٹریک اینڈ ٹریس کی آزمائش متعدد بار ناکام رہی‘سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن 

لاہور(کامرس رپورٹر ) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ٹریک اینڈ ٹریس کے نفاذ کے پختہ عزم اور  بدانتظامی کی تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایف بی آر کیساتھ بھرپور تعاون کے باوجود یہ نظام سیمنٹ انڈسٹری میں رائج نہ ہوسکا۔ سسٹم کے نفاذ کیلئے سیمنٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کے آلات خریدنے پر مجبور کیا گیا۔ سیمنٹ انڈسٹری کی پیداوار اور ترسیل کو زبردستی روکا گیا۔سیمنٹ انڈسٹری نے  مالی سال 2022-23میں 240ارب روپے کے محصولات ادا کیے۔ سیمنٹ ایکسپورٹ سے 210 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیاگیا۔ ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا کہ انڈسٹری کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے  بھاری سرمایہ کاری کے عوض ٹیکس ریلیف فراہم کیا جائے۔  ترجمان کے مطابق سیمنٹ انڈسٹری معاشی سرگرمیوں میں سست روی، ترقیاتی منصوبوں میں کمی اور پیداواری لاگت بڑھنے سے بحرانی کیفیت کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن