• news

ایشیئن جوجٹسو چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان جو جٹسو فیڈریشن نے آئندہ ماہ ابوظہبی میں ہونیوالی ایشیئن جوجٹسو چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کے مطابق ایشیئن جوجٹسو چیمپئن شپ یکم سے 8 مئی تک ابوظہبی میں ہوگی جس میں پاکستان کے 6 کھلاڑی شرکت کریں گے۔فیڈریشن کے مطابق سینیئر کیٹیگری میں محمد عمار، اسرا وسیم اور کائنات عارف کو شامل کیا گیا ہے۔ انڈر 18 میں محمد یوسف علی اور عمر یاسین پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ حماد بلوشی کو انڈر 16 کیٹیگری کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن