• news

ایف آئی اے نے کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیوں  پر تحقیقات شروع کردیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیوں کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دیں۔ کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر پی سی بی سٹاف سے تفتیش شروع کردی۔ سی ای او سلمان نصیر کے ماتحت کام کرنیوالی خاتون اور دیگر 2 ملازمین کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے ٹکٹ فروخت کرنیوالی نجی کمپنیز اور پی سی بی کے معاہدوں کی بھی چھان بین شروع کردی۔ 

ای پیپر-دی نیشن