• news

وزیراعظم شہبا زشریف کے دورہ سعودیہ میں عملی اقدامات

فرحان اسلم
ranafarhan.reporter@gmail.com

وزیراعظم  محمد شہبا زشریف کے کامیاب دورہ سعودی عرب، ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب، آئی ایم ایف حکام سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے بعدپاکستان اوربرادر اسلامی ملک سعودی عرب کے مابین معاشی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔وزیراعظم پاکستان محمد شہبا زشریف کا دورہ سعودی عرب، سعودی قیادت کی جانب پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دھانی پاکستان کے معاشی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو گا۔ سعودی وزیر تجارت کی جانب سے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی واضح ہدایات کے مطابق مملکت پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح اور سعودی کاروباری برادری و تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کے وفد کی جلد پاکستان کے دورہ کی خوشخبری خوش آئند ہے۔ آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران دونوں ممالک کے معاشی اور تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے بھی اہداف کا تعین کیا جا رہا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت کیساتھ ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہوئیں جوپاکستان کے معاشی  مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہیںوزیراعظم پاکستان محمد شہبا شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں،آ ئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح فعال ہے ۔وزیراعظم پاکستان محمد شہبا زشریف نے سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد القصبی سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملاقات بھی کی۔اس  ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح فعال ہے وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی میں میں پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے ۔سعودی وزیر تجارت نے کہاکہ ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی واضح ہدایات کے مطابق ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں ۔ سعودی کاروباری و تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران دونوں ممالک کے معاشی اور تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے اہداف کا تعین کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے نوجوانوں اور نئی نسل میں سعودی پاکستان دوستی کے حوالے سے جذبات مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عالمی منڈی میں مہنگائی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنج کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ  موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2022 میں پاکستان میں سیلاب آیا اور پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنے پاں پر کھڑا ہونا ہے، مشکلات ہیں لیکن ناممکن کچھ نہیں ہے، ہم بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرانے کے خواہاں ہیں، ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہے ہیں، ہمیں اپنی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کفایت شعاری کی طرف جانا ہو گا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی کا ایک بڑا اثاثہ موجود ہے، کروڑوں کی تعداد میں یہ نوجوان ہمارے پاس ایک بڑا موقع ہیں جنہیں ہم جدید ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل ٹیکنالوجی اور فنی تربیت فراہم کرکے اپنا روزگار شروع کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں تاکہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم اپنی زراعت کو ترقی دے سکتے ہیں، کسانوں کو معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی کے ذریعے پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں، ہمیں اپنی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے، اس کیلئے برآمد کنندگان کو سہولیات اور مواقع فراہم کرنا ہوں گے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس گیس کے ذخائر موجود ہیں لیکن ان میں کمی آرہی ہے، قدرتی وسائل ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، پاکستان کے پاس قیمتی معدنیات اور زرخیز زمین موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن