• news

 کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (خبر نگار)پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں سے سرکاری ریٹ پر گندم نہ خریدنے اور بروقت باردانہ نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، وکیل فرحت منظور چانڈیو نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے 3900 روپے فی من گندم خریداری کیلئے پالیسی جاری کی  جبکہ کسانوں کو بروقت باردانہ فراہم نہیں کیا جارہا ہے، حکومت نے 22 اپریل سے کسانوں سے گندم خریداری شروع کرنا تھی لیکن حکومت نے اپنی پالیسی کے مطابق کسانوں سے گندم خریداری شروع نہیں کی، بارشوں کی وجہ سے کسان سستے داموں فصل گندم مافیا کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، عدالت حکومت کو فوری سرکاری ریٹ پر کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم دے اور عدالت کسانوں کو باردانہ فراہم کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن