مقبوضہ کشمیر تلاشی کارروائیاں جاری 3افراد گرفتار قابض فورسز کا اہلکار ہلاک
سری نگر(کے پی آئی) ضلع ادھم پور میں فائرنگ کے ایک واقعے میں نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈ کا ایک اہلکارہلاک ہوگیا۔فائرنگ کا واقعہ ضلع میں بسنت گڑھ کے علاقے پنارا سے اس وقت پیش آیا جب وی ڈی جی اہلکار پولیس اہلکاروںکے ہمراہ جنگل کے علاقے میں گشت کررہے تھے۔نامعلوم مسلح افراد نے گشتی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میںایک وی ڈی جی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعے کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تین افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔جبکہ جنوبی کشمیر میں ایک اور کشمیری حریت پسند کا گھر بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے ۔ گھر کے مالک محمد لطیف پر الزام ہے کہ ان کا گھر حریت پسندانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہورہا ہے ۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی کو1080 دن پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید رکھنے پر قابض انتظامیہ کو 5 لاکھ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالت نے پلوامہ کے ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس کو سرزنش کرتے ہوئے جموں وکشمیر حکومت درخواست گذار کو پانچ لاکھ روپیے معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔ ضلع رام بن میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر پانچ سو سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 58 گھر تباہ ہوگئے ہیں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری رہا۔چ