• news

شیخوپورہ:جعلی آرڈرزپربھرتی ٹیچرز کی ترقی‘سیکرٹری ایجوکیشن کی انکوائری 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ تعلیم شیخوپورہ میں جعلی آرڈروں پر بھرتی ہونیوالے ٹیچرز کی محکمہ کی طرف سے ویری فکیشن نہ ہونے کے باوجود سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے ان کو اگلے سکیلوں میں ترقی دیدی جس پر سیکرٹری ایجوکیشن نے انکوائری کیلئے محکمہ کے افسران اور کلرک بادشاہ کو اپنے آفس طلب کرلیا جبکہ محکمہ انٹی کرپشن نے بھی محکمہ تعلیم شیخوپورہ سے ریکارڈ مانگ لیا ۔ماضی میںجعلی آرڈروں پر بھرتی ہونیوالے ٹیچروں کو شک گزرنے پر انکی محکمانہ ویری فکیشن کروائی گئی تو ان کے آرڈر جعلی ثابت ہوگئے مگر سی ای او ایجوکیشن نے اپنے کلرک سے مشاورت کے بعد خود ساختہ قانونی نقطے نکال کر ان ٹیچروں کو ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی کے سکیل پر پرموٹ کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن