اے ایس پی شہربانو نقوی پیا گھر سدھار گئیں، تقریب میں شاہانہ انداز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں عربی خطاطی کے ڈیزائن کا کرتا پہننے والی خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے والی پولیس اہلکار، اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی پیا گھر سدھار گئیں، ان کی رخصتی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت سید اشتر نقوی دھوم دھام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔