• news

مریم نواز پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کررہی ہیں:عارف سندھیلہ  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کاسفردوبارہ شروع ہو گیا ہے ترقی کے کارواں کوہر صورت منزل پرپہنچایا جائے گاہم نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا چاہتے ہیں پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور معاشی مشکلات کے حل کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے جو عناصر ملک کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیںان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ (ن) لیگ سیاسی انتقام کی قائل نہیں میاں نواز شریف نے وطن واپسی پر اپنی مینار پاکستان کے جلسہ کی تقریر میں خود پر ہونے والے جبر کو بھلا کر آگے بڑھنے کا اعلان کیا اور آج بھی جمہوری اقدار کے فروغ اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے ایجنڈہ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن