• news

سینئر لیگی رہنما افضل حسین تارڑ کی رسم قل آج ادا کی جائے گی

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، سینئر بیوروکریٹ بابر حیات تارڑ، جاوید لطیف سابق ایم این اے، ڈی آئی جی عمران احمد، ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد، سابق ڈپٹی کمشنرز عمر فاروق وڑائچ، اللہ دتہ وڑائچ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ ، عوامی محاذ کے صدر رانا خالد محمود، ایم پی اے میاں شاہد حسین بھٹی، شیخ گلزار احمد سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد مسلم لیگی رہنما چودھری افضل حسین تارڑ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ کولو تارڑ آکر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ مرحوم چودھری افضل حسین تارڑ کی وفات سے ان کے خاندان اور سیاست میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پرُ نہیں ہو سکے گا۔ ہم ان کی سیاسی، سماجی کاوشوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ دریں اثناء مرحوم کی رسم قل آج (منگل) 30 اپریل کولو تارڑ حافظ آباد 3بجے سہ پہر ان کے ڈیرہ  پر ادا کی جائے گی۔ مرحوم سینئر بیوروکریٹ بابر حیات تارڑ کے ماموں اور سسر تھے۔

ای پیپر-دی نیشن