پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر اپوزیشن ارکان کا کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر کسانوں کے مسائل کیلئے احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان کی کسان رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ حکومت حق دینے کے بجائے کسانوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ اپوزیشن ارکان نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔