• news

پٹرول 5.45، ڈیزل 8.82، مٹی کا تیل 8.74 روپے لٹر سستا

 اسلام آباد ( خبرنگار خصوصی +اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی  منظوری دیدی۔ ذرائع نے بتایا پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کردی گئی ماہ مئی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقررکردی گئی ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو-سی پی اورامریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔ پچھلے مہینے کے مقابلے میں سعودی آرامکو-سی پی میں 5.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اوسط ڈالر کی شرح مبادلہ میں بھی 0.18فیصدکی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی صارفین کی قیمت میں 140.18/11.8 کلو گرام سلنڈر (4.74%) کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایل پی جی کی صارف قیمت میں فی کلو گرام کمی 11.88 روپے ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کینئی قیمت  288 روپے 49 پیسے فی لٹر ہوگئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ڈیزل کی  نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی۔پٹرول اور ڈیزل پر 60- 60 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن