ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو آٹومیشن پر لے جائیں گے:خواجہ سلمان رفیق
لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ اتھارٹی کے 29 ویں اجلاس میں سٹاف کی بھرتی اور کنٹریکٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استدادکار بڑھا رہے ہیںاسے آٹومیشن پر لے جائیں گے۔ انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں۔ معاملات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔