مزدوروںکے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے: خالد مسعود سندھو
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے عالمی یوم مزدور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی کے دن روایتی بیان اور مزدور کی عظمت کو سلام پیش کرنے کی بجائے اعلیٰ حکام کو عملی اقدامات کرنے چاہیے۔ پاکستان کے 51 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ مزدوروں کو انکے حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔