پاکستان کرغزستان کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے:بلیغ الرحمن
لاہور(کامرس رپورٹر ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراوردو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے مہر کاشف یونس کو کرغزستان کا اعزازی قونصل تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور امیدظاہر کی کہ وہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت، تعلیم ‘ زراعت اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔