• news

 کسانوں کے خون پسینے کی کمائی ضائع نہیں ہونے دینگے:سید عنایت علی شاہ 

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کسان ونگ وسطی پنجاب کے صدر سید عنایت علی شاہ نے کہا ہے کہ کسانوں کے خون پسینے کی کمائی ضائع نہیں ہونے دینگے، پنجاب حکومت نگرانوں کی غلطیوں کی سزا گندم کے کاشتکاروں کو نہ دے۔ لاہور میں کسانوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی اورمطالبہ کیا کہ کسان رہنمائوں کو فوری رہا کیا جائے۔حکومت وعدے کے مطابق کسانوں سے مقررہ قیمت پر گندم خریدے‘ وزیر اعلی پنجاب گندم خریداری کے حوالے سے واضح اعلان کریں۔  پیپلز پارٹی  کاشتکاروں کیساتھ کھڑی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن